ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کل جماعتی وفد نے سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقات کی

کل جماعتی وفد نے سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقات کی

Tue, 06 Sep 2016 12:25:38    S.O. News Service

سری نگر ، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کل جماعتی وفد نے اپنے جموں و کشمیر دورے کے دوسرے دن سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقات کی۔اس سے پہلے علیحدگی پسندوں کو مذاکرات کی میز تک لانے کی وفد کے کچھ اراکین کی کوشش ناکام رہی تھی۔کچھ ممبر پارلیمنٹ نے علیحدگی پسندوں کومذاکرات کی تجویز پیش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔وفد کے یہ ممبران کل باقاعدہ میٹنگوں کو چھوڑکر ان علیحدگی پسند رہنماؤں کے پاس پہنچے تھے تاکہ وفد کے سامنے اپنی بات اور خیالات کو رکھنے کے لیے انہیں رضامند کیا جا سکے۔علیحدگی پسند رہنماؤں سے ملاقات کرنے پہنچے ممبران پارلیمنٹ میں سے ایک سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہاکہ انہیں وفد کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات شروع کرنی چاہیے ۔کانگریس کے لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے کہا کہ کچھ ممبران پارلیمنٹ علیحدگی پسندوں تک پہنچے لیکن یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت یا وفد کا فیصلہ نہیں تھا۔آج یہ وفدجموں کے لیے نکل جائے گا جہاں وہ سول سوسائٹی کے لوگوں سمیت کشمیری پنڈتوں کے نمائندوں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کے اقدامات کو ڈھونڈنے کے مقصد سے کل وفد نے معاشرہ کے مختلف طبقوں کے30وفود کے تقریباََ 300لوگوں سے ملاقات کی تھی۔


Share: